پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان شہباز گِل کو بچانا چاہ رہے ہیں، انہوں نے شہباز گِل کے بیان کی مذمت نہیں کی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ شہباز گِل پاک فوج کے لوگوں کو اکسا رہے تھے، ان کا کہنا ہے کہ الفاظ ٹھیک نہیں تھے، باتیں ٹھیک تھیں۔
سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کا اصل چہرہ گوگی ہے، وہ سیکیورٹی تھریٹ ہے، آج تک کسی سیاسی جماعت کی بھارتیوں اور اسرائیلیوں نے فنڈنگ نہیں کی۔
انہوں نے سوال کیا کہ اسرائیلیوں اور بھارتیوں کا پاکستان کی سیاسی جماعت سے کیا تعلق ہے؟ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ مودی کی خارجہ پالیسی آزاد ہے۔
پیپلز پارٹی رہنما سعید غنی نے کہا کہ عمران خان موودی کی الیکشن مہم چلا رہے ہیں، عمران خان کی تقریر بی جے پی الیکشن مہم میں چلاتی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے وزیرِ اعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو آئین شکن کہا، میں بار بار مطالبہ کر رہا ہوں کہ آئین کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔
Comments are closed.