پیر25؍ربیع الثانی 1444ھ21؍نومبر2022ء

عمران خان سے FIA کی مبینہ انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بننے والے کارکنان کی ملاقات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے ایف آئی اے کی مبینہ انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بننے والے کارکنان نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پر ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کارکنان نے عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کی انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔

عمران خان نے ایک امریکی سازش کا الزام، اور دوسرا اسٹیبلشمنٹ پر یہ الزام عائد کیا کہ اس نے پی ٹی آئی کی حکومت ہٹانے میں اپوزیشن کی مدد کی، تاہم پچھلے ہفتے انھوں نے بڑے آرام سے اپنے دونوں بیانیے بدل لیے۔

کارکنان نے کہا کہ نوٹسز بھیج کر ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ظلم کا یہ دور ختم ہونے والا ہے، آنے والے وقتوں میں اظہار رائے کی آزادی ہو گی۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ سرکار عوام اور اداروں کو آمنے سامنے کھڑا کرنا چاہتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.