وزیر اعظم عمران خان کا کل لاہور کا دورہ متوقع ہے، جہاں عمران خان سے ناراض ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں کرائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سیاسی بحران کے پیش نظر عمران خان اہم ملاقاتیں کریں گے، ان سے عثمان بزدار اور پرویزالہٰی کی ملاقاتیں ہوں گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان اتحادی جماعت کے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمرا خان آج سہ پہر تین بجے پروگرام ’آپکا وزیراعظم آپکے ساتھ‘ میں عوام سے براہِ راست بات چیت کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ آج سہ پہر وزیراعظم عمران خان، پروگرام آپکا وزیراعظم آپکے ساتھ میں عوام کی براہ راست ٹیلی فون کالز وصول کریں گے۔
Comments are closed.