ہفتہ2؍ربیع الثانی 1444ھ29؍اکتوبر 2022ء

عمران خان سے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا۔

رہنما ن لیگ مریم اورنگزیب نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فارن فنڈڈ فراڈ جھوٹے فتنے کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے اس کے ساتھ مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ شفاف الیکشن نہیں ملک میں انتشار، فساد، لاشیں اور خون چاہتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے چیف الیکشن کمشنر کو ہرجانے کا نوٹس دینے پر چیئرمین پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ انہوں نے اس کے جھوٹ اور فراڈ کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے؟

یہ نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نے اس کےخفیہ اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ پکڑی؟

انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو ہرجانے کا نوٹس دینے سے پہلے شہباز شریف اور خواجہ آصف کے ہرجانے کے نوٹسز کا جواب دیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈد فتنہ یہ بتائے کے رات کو ناکام مارچ چھوڑ کر گھر سونے کے لئے کیوں بھاگ گئے؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.