بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان سے ایک سیاستدان جیسا سلوک نہ کیا جائے کیونکہ وہ سیاستدان نہیں، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران  خان سے ایک سیاستدان جیسا سلوک نہیں کیا جائے کیونکہ وہ سیاستدان نہیں ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو پاکستان کو تباہ کرنے کے لیے لایا گیا اور فنڈنگ کی گئی۔

 رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان کو قوم کو مشکل اور مایوسی میں ڈالنے کے لیے متعارف کیا گیا۔

 مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے معیشت، معاشرے، میڈیا اور اب مسلح افواج کے خلاف جنگ چھیڑی ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.