مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی شہید بننے کے لئے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں۔
نون لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ ساڑھے تین سال سے پاکستان پر مافیا ازم مسلط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس عوام کو دینے کےلئے کچھ نہیں صرف پروپیگنڈہ مشین ہے، یہ لوگ خبروں میں زندہ رہنے کے لئے نواز شریف کا نام استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کی بنیادیں ہی سازشوں اور بیساکھیوں پر رکھی گئی ہیں، جو حکومت قرضوں پر چلے اس کا نہ حال ہے نہ مستقبل ہے۔
Comments are closed.