free messege hookup sites the hookup game download glasgow hookups best totally free hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان ریلیف دینا چاہتے ہیں تو استعفیٰ دیں: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ‎ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‎عمران صاحب عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں تو استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔

ایک بیان کے ذریعے مسلم لیگ ن کی ‎ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیرِ اعظم عمران خان کے اعلانات پر اپنا ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عوام جانتے ہیں کہ آپ کا ہر اعلان جھوٹا اور اقتدار بچانے کے لیے ہے، آپ نے 60 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کیا ہے۔

کراچیپاکستان مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے…

مریم اورنگزیب نے کہا کہ دوسروں پر جھوٹے الزامات لگائے اور خود فارن فنڈنگ میں اربوں کی منی لانڈرنگ کے مرتکب ہوئے۔

انہوں نے وزیرِ اعظم سے مخاطب ہو کر کہا کہ عمران صاحب! آپ کے پاس جھوٹے پیکیج کے لیے پیسے نہیں، تحریکِ عدم اعتماد گرتی دیواروں کے لیے آخری دھکا ثابت ہو گی۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 70 روپے کا اضافہ کر کے 10 روپے کا ریلیف دینا دھوکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.