منگل5؍ربیع الثانی 1444ھ یکم؍نومبر2022ء

عمران خان خود کو نفسیاتی مریض کی طرح پیش کر رہے ہیں، شیری رحمان

وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان خود کو نفسیاتی مریض کی طرح پیش کر رہے ہیں، رات کو ترلا کرتے ہیں دن میں گالی دیتے ہیں، خان صاحب بند گلی میں آگئے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خان صاحب اس نہج پر آگئے ہیں کہ بےنقاب ہوگئے ہیں۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے خان صاحب سب کچھ ڈبونے کو تیار ہیں، وہ کہہ رہے ہیں میں نہیں تو اور کوئی بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ خونریزی اور مارشل لاء کسی مسئلے کا حل نہیں، انقلاب سب سے پہلے اپنے لوگوں کو ہی ہضم کرتا ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مشروط مذاکرات کی پیشکش کردی ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے بیانیے میں تسلسل لائیں کہ اگلے ہفتے بھی وہی بات ہوگی، وہ اب کسی کو ڈکٹیشن نہیں دے سکتے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کا ذہن مستحکم ہونے تک مذاکرات نہیں ہوسکتے، کوئی ان کے دباؤ میں نہیں آئے گا، نہ آنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت دارالحکومت کو مفلوج نہیں ہونے دے گی، وہ چاہتے ہیں خونریزی ہو اور عدم استحکام آئے، انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت مدت پوری کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.