پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان اس دفعہ ایک خط کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہا ہے، خط سے متعلق نیشنل سکیورٹی کمیٹی ممبران یہ کہہ چکے ہیں بیرونی سازش کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان کمیٹی کے عسکری ممبران کے بارے میں کہتا ہے وہ میری طرف سے مطمئن ہوگئے تھے۔
سابق صدر نے کہا کہ کمیٹی کے عسکری ممبران اس کی وضاحت کریں اور اپنی پوزیشن واضح کریں، اب یہ معاملہ عمران خان یا متحدہ اپوزیشن کا نہیں، پاکستان کا ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ حساس نوعیت کے معاملات میں تاخیر بھی ملک کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے، یہ معاملہ اب تحریک عدم اعتماد کا نہیں رہا، ملکی سلامتی کا معاملہ ہے۔
Comments are closed.