ہفتہ9؍ربیع الثانی 1444ھ 5؍نومبر 2022ء

عمران خان خان کی تقاریر پر پابندی، پی بی اے کا پیمرا کیخلاف قانونی چارہ جوئی پر غور

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خان کی تقاریر پر پابندی کے معاملے پر پی بی اے نے پیمرا کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر غور شروع کر دیا۔

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پیمرا کی پابندی کا نوٹس لے لیا۔

پی بی اے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم اپنے ارکان اور وکلا سے مشاورت کے بعد قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرے گی۔

خیال رہے کہ پیمرا نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.