منگل24؍جمادی الثانی 1444ھ17؍جنوری2023ء

عمران خان حملہ کیس: 3 ملزمان کا جوڈیشل، 1 کا جسمانی ریمانڈ منظور

گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے 3 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ 1 ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

گوجرانوالہ کی اے ٹی سی نے عمران خان قاتلانہ حملہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے تحریری حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے 3 ملزمان وقاص، احسن نذیر اور طیب بٹ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ملزم مدثر نذیر کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جے آئی ٹی کے حوالے کر دیا۔

تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت سے ملزمان کے 30 روزہ مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.