منگل 18؍جمادی الاول 1444ھ 13؍دسمبر 2022ء

عمران خان حملہ کیس: جے آئی ٹی کے روبرو 4 افراد کے بیانات قلمبند

عمران خان حملہ کیس میں جے آئی ٹی کی تفتیش کا معاملہ، ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے روبرو آج 4 افراد نے بیانات قلم بند کرائے۔

ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں عمران خان حملہ کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کے روبرو پنجاب کے سینئر وزیر میاں اسلم اقبال، وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد، پی ٹی آئی کے رہنما زبیر نیازی نے بیانات قلمبند کرائے۔

ذرائع کے مطابق عمر فاروق نامی شخص نے بھی سی سی پی او آفس میں پیش ہوکر بیان قلمبند کرایا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان حملہ کیس میں جے آئی ٹی کو اب تک 11 افراد بیانات ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.