چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان حملہ کیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کا سربراہ ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا۔
اس حوالے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر جے آئی ٹی کے کنوینر مقرر کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آر پی او ڈیرہ غازی خان سید خرم، ایس پی پوٹھوہار راولپنڈی ملک طارق محمود اور ایس پی سی ٹی ڈی نصیب اللّٰہ تحقیقاتی ٹیم کے ممبر ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی وزیر آباد میں عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرے گی جبکہ غلام محمود ڈوگر کو عمران خان کی رائے سے جے آئی ٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے۔
Comments are closed.