پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے بنائی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے افسران شامل نہیں ہوں گے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے خفیہ اداروں کے نمائندوں نے وزارت داخلہ اور پنجاب ہوم آفس کو آگاہ کردیا۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے حکام کو اس حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ افسران عمران خان پر حملے کی تحقیقات میں شامل نہیں ہوں گے تاکہ کوئی انگلی نہ اُٹھے۔
سرکاری حکام نے آئی ایس آئی اور ایم آئی کی جانب سے ملنے والے پیغام کی تصدیق کردی۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹیلی جینس ادارے خود کو کسی تنازع سے بچانا چاہتے ہیں۔
Comments are closed.