جاپان میں مقیم ن لیگی رہنما ملک نور اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکل چکی ہیں جس کے ذمہ عمران خان ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے اپنی حکومت کے آخری چھ ماہ میں جان بوجھ کر آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے توڑے ، پیٹرول اور بجلی عوام کے لیے نہیں بلکہ آنے والی حکومت کے لیے مشکلات پیدا کرنے کے لیے سستا کیا اور یہی ہوا عمران خان کے توڑے گئے معاہدوں کی سزا پی ڈی ایم کی حکومت کو ملی جس کا سارا بوجھ عوام کے کاندھوں پر آچکا ہے۔
ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا کہ اس وقت پاکستان مشکل معاشی حالات کا سامنا کررہا ہے اور عوام کی سسکیاں عالمی سطع پر سنی جارہی ہیں لیکن اسحق ڈار اور میاں شہباز شریف نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور مستقبل میں بھی ن لیگ ہی پاکستان کو معاشی بحران سے نکالے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ دوسری جانب عمران خان جیل میں رہ کر بھی پاکستان کے خلاف سازشوں سے باز نہیں آرہے اور عالمی برادری کو پاکستان کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے لیے خط تحریر کررہے ہیں.
انہوں نے دنیا بھر میں لیگی کارکنوں سے گزارش کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ رقم بینکوں کے ذریعے پاکستان بھیج کر روپے کی گرتی ہوئی قدر کو سہارا دیں تاکہ پاکستان کا روپیہ طاقت ور ہوسکے اور پاکستان میں مہنگائی کے جن کو قابو کیا جاسکے۔
Comments are closed.