پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان جیسے ہی اسمبلی میں آئے گا، پکا گھر چلا جائے گا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں رانا ثناء نے کہا کہ عمران نیازی جلسوں میں دھکے کھانے کے بجائے اسمبلی میں آئے، عدم اعتماد کا سامنا کرے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ 172 لوگ جس سے پورے نہیں ہورہے، وہ دس لاکھ لوگ لانے کی بڑھکیں مار رہا ہے۔
رانا ثناء نے کہا کہ کچل دیں گے کی دھمکیاں دینے والا اپوزیشن پہ انارکی پھیلانے کی بات کر رہا ہے۔
رانا ثناء نے مزید کہا کہ عمران نیازی کے خلاف ووٹ ڈالنے کے لئے کسی رکن کو کچھ دینے یا دباﺅ میں لانے کی ضرورت نہیں، حکومت کے اپنے لوگ ثواب سمجھ کر عمران نیازی کے خلاف ووٹ ڈالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی دباﺅ پر سندھ ہاﺅس میں ارکان کو زبردستی رکھنے کی ذرائع سے جھوٹی خبریں چلوائی جارہی ہیں۔
Comments are closed.