بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان جیسا نالائق وزیراعظم پہلے کبھی نہیں آیا، سعید غنی

سندھ کے وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان جیسا نالائق وزیراعظم پہلے کبھی نہیں آیا، انہوں نے اپنی نالائقیوں سے معیشت، بےروزگاری اور مہنگائی کو یہاں تک پہنچایا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں چینی، کھاد اور ادویات کا اسکینڈل آیا، وہ ملک کے تعلقات دیگر ملکوں سے خراب کررہے ہیں، یہ اپنی نااہلی بچانے کے لئے قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگاناچاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور سابق ڈپٹی اسپیکر نے آئین کو پامال کیا ہے، نہیں معلوم کہ حکومت کیا کرتی ہے مگر کارروائی ہونی چاہیے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اس بات پر یہ تاثر دیا گیا کہ وہ جنرل فیض کو آرمی چیف بنانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ گزشتہ سال جولائی میں ان کو عدم اعتماد کا پتا تھا، پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم میں اختلاف ہی عدم اعتماد اور استعفوں پر ہوا، عدم اعتماد جب جمع ہوا تو سابق وزیر اعظم نے شکر ادا کیا، انہوں نے کہا تھا کہ میرے پاس ٹرمپ کارڈ اور سرپرائز ہے، ان کو ہٹانے کے لیے آئین کو مکمل فالو کیا گیا۔

سعید غنی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی کراچی آمد پر استقبال کا پلان بنایا تھا، کچھ وجوہات کی بنا پر اس پروگرام میں کئی بار تبدیلی کی گئی، 15 مئی کو ایک بڑا اجتماع کریں گے جس سے بلاول بھٹو خطاب کریں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ مسجد نبویﷺ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.