سابق وزیراعظم عمران خان دیر میں جلسے سے خطاب کے دوران اشیاء کی قیمتیں ہی بتاتے رہے۔
13 مارچ 2022 کو عمران خان نے بطور وزیراعظم کہا تھا کہ وہ آلو ٹماٹر کی قیمت پتا کرنے نہیں آئے تھے، بلکہ قوم بنانے آئے۔
گزشتہ روز اپر دیر کے جلسے میں سابق وزیراعظم عمران خان کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں پرچی سے پڑھ پڑھ کر بتاتے رہے اور موجودہ حکومت پر تنقید کرتے رہے۔
واضح رہے کہ جلسے سے خطاب کے دوران پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان تقریر کے دوران گڑ بڑا بھی گئے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے حکومت سنبھالی تو پاکستانیوں کی اوسط آمدنی 16 سو 180 تھی، غلطی کا احساس ہونے کے بعد انہیں اپنی بات دہرانا پڑی۔
Comments are closed.