امریکی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ عمران خان تیزی سے پاکستان کو بحران اور انتشار کی جانب دھکیل رہے ہیں۔ بحران کے نتیجے میں پاکستان میں جمہوری عمل کے مستقبل کے بارے میں تشویش بڑھ گئی ہے۔
اپنے ایک مضمون میں امریکی جریدے کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قبل از وقت انتخابات کی خواہش میں پاکستان کو ایک آئینی بحران میں دھکیل دیا ہے اور چیف جسٹس عمر عطا بندیال معاملے میں مرکزی کردار بن چکے ہیں۔
مضمون میں کہا گیا کہ چیف جسٹس نے عمران خان کی جانب سے دو صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بعد ازخود نوٹس لے کر انتخابات کا حکم جاری کیا، وفاقی حکومت چیف جسٹس کی اس مداخلت کو قبول کرنے پر تیار نظر نہیں آ رہی۔
جریدیے کے مطابق چیف جسٹس اور وفاقی حکومت کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔
بلوم برگ کے آرٹیکل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان کی ناکام خارجہ پالیسی اور ملک کی ڈوبتی اقتصادی صورتحال نے تحریکِ عدم اعتماد کا راستہ اپنایا۔
امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ حکومت کے مطابق اس وقت عمران خان کے پیدا کردہ حالات کی وجہ سے ڈیفالٹ سے بچنے، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی ضرورت ہے۔
بلوم برگ کے مطابق پاکستان کی سپریم کورٹ میں تقسیم نظر آ رہی ہے، تشدد کی فضا قائم ہونے کا بھی خدشہ ہے، عمران خان ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور امریکا سے دوبارہ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Comments are closed.