ہفتہ9؍ربیع الثانی 1444ھ 5؍نومبر 2022ء

عمران خان تیزی سے ریکور کر رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان تیزی سے ریکور کر رہے ہیں۔

شوکت خانم اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اچھی ریکوری ہو رہی ہے، ڈاکٹروں کو اطمینان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حملے کو 48 گھنٹے سے زیادہ وقت ہوگیا ہے، ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لانگ مارچ پر حملہ ہوئے 48 گھنٹے ہوگئے، ایف آئی آر نہ ہونے پر تشویش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مدعی کا حق ہوتا ہے کہ وہ اپنا موقف ایف آئی آر کے ذریعے بیان کرے۔

انہوں نے کہا کہ شفاف تحقیقات کے ذریعے حقائق معلوم کیے جاسکتے ہیں۔

ایک بہت بڑا سوال ہے جو آج کل اٹھ رہا ہے، مقبول ترین سیاسی لیڈر پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے پولیس کسی کے دباؤ میں ہے، یہ بات تشویشناک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.