اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکانے پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی سماعت کے بعد حکم نامہ جاری کردیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے عمران خان توہین عدالت کیس کی آج کی سماعت پر تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
عدالت نے کہا کہ توہین عدالت کیس میں عمران خان کا جواب تسلی بخش نہیں ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف کیس میں شوکاز نوٹس ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔
عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ عمران خان کو ضمنی جواب جمع کرانے کے لیے 7 دن کی مہلت دیتے ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین کا نیا جواب 8 ستمبر سے پہلے فریقین کو بھی پہنچایا جائے۔
Comments are closed.