پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ عمران خان تمام چوروں کے سردار ہیں۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ہم وفاقی وزیر مراد سعید کی چیخ سننے کے منتظر تھے۔
انہوں نے کہا کہ چیخیں تو اسدعمر، شاہ محمود قریشی اور علی زیدی کی بھی سن رہے تھے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پہلے گندم چور چوہوں کو پکڑا، اب زرعی کھاد چوروں کو پکڑنےکی باری ہے، ہم کورونا فنڈ سے 40 ارب روپے چوری کرنے والے چوہے بھی پکڑ کر رہیں گے۔
عبدالقادر پٹیل نے یہ بھی کہا کہ تمام چور چوہوں کے سردار عمران خان ہیں۔
Comments are closed.