پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان تقریر کرنے سے لیڈر نہیں مزاحیہ ایکٹر لگ رہا ہے۔
سرگودھا یونیورسٹی میں عمران خان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ عمران خان سیاسی، اخلاقی، زبانی، سچائی، وژنری، عقلی، اور ہر حوالے سے بانجھ ہے۔
حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ جہاد نہیں فساد مارچ ہے، یہ حقیقی آزادی مارچ کے نام پر آوارہ گردی مارچ ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ اگر قانون ہاتھ میں لیا تو قانون نافذ کرنے والوں کے ہاتھوں آپ کا شاندار استقبال ہوگا، عمران کا مارچ حکومت کے نہیں ریاست اور ریاستی اداروں کےخلاف ہے۔
حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ پی ڈی ایم قوم کو گالم گلوچ، بدتمیزی اور آئین شکنوں کی گندی سیاست سے نجات دلائے گی۔
Comments are closed.