بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان تقریر کرتے وزیراعظم نہیں آئی ایم ایف کا ترجمان لگ رہے تھے، حافظ حمد اللّٰہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا۔

 ایک بیان میں پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھورہی ہے، عمران خان ریلیف پیکیچ دینے کے بجائے عوام سے پیکیج لے رہے، دو روز قبل عمران خان تقریر کرتے وزیراعظم نہیں آئی ایم ایف کے ترجمان لگ رہے تھے۔

 انہوں نے کہا کہ دشمن کی طرح رات کی تاریکی میں قوم پر پٹرول بم گرادیا، قوم کی زندگی کے لئے، کووڈ19 اتنا خطرناک نہیں جتنا کووڈ18خطرناک ثابت ہوا، عمران خان کووڈ کی صورت میں ساڑھے تین سال سے قوم پر ایک مہلک بیماری کی شکل میں مسلط ہے۔

حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ عوام کی جیبوں پر رات کے اندھیرے میں ڈاکا ڈالا گیا جوایک چور اور ڈکیت ہی کرسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.