پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین (پی پی پی پی) کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان تبدیلی نہیں تباہی لائے ہیں، قوم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگیں اور فارن فنڈنگ کا حساب دیں۔
شازیہ مری نے پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
اس دوران ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی والے بند کمروں میں ملاقاتیں نہیں کرتے، اس حوالے سے شوشے چھوڑے جاتے ہیں۔
شازیہ مری نے کہا کہ تحریک انصاف 77 میں سے صرف 12 اکاؤنٹس کی رپورٹ پیش کرسکی۔
اس موقع پر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں تبدیلی کا چاند نظر آگیا ہے، جمہوری تبدیلی ہی مسائل کا حل ہے۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 5 جنوری کو لاہور میں کوئی جلسہ نہیں، مہنگائی اور دیگر ایشوز پر لائحہ عمل بنائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سسٹم اور پارلیمنٹ کے اندر حکومت کا احتساب چاہتے تھے لیکن پارلیمانی روایات کو روندا گیا۔
دوسری جانب شازیہ مری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ ’عمران خان تلاشی دو‘۔
Comments are closed.