مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان بھاگ کر جدہ اور لندن جا کر نہیں بیٹھے۔
لاہور ہائیکورٹ بار میں آئین و قانون کی حکمرانی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ مڈل کلاس لوگوں نے عمران خان کا ساتھ دیا اور جدوجہد میں حصہ ڈالا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے قومی لیڈر تھے جنہوں نے عدلیہ آزادی تحریک میں ساتھ دیا، ہم نے عدلیہ کی آزادی کیلئے ڈنڈے کھائے۔
سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کم اکثریت کی وجہ سے ہم ریفامز کے ایجنڈے پر کام نہیں کر سکے۔
Comments are closed.