قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ عمران خان بچوں سے حلف لے رہا ہے کہ مرنے کے لیے تیار ہو جاؤ، سب سے بڑی غلطی کی تھی جو اس کا ساتھ دیا، جس جس نے اس کا چہرہ دیکھ لیا ہے وہ اس کو چھوڑ رہا ہے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ اہم ادارے نے مہر لگا دی کہ عمران کرپٹ شخص ہے، عمران رات کو پاؤں کو ہاتھ لگاتا ہے اور صبح گریبان پکڑنے کو آتا ہے۔
راجہ ریاض نے کہا کہ فیصل واوڈا نے اس کا چہرہ بے نقاب کر دیا، عمران نے سائفر پر کھیلنے کی کوشش کی، جو ان بچوں اور بچیوں کو گمراہ کر رہا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یہ ملک کا ہمدرد نہیں ہے، اس میں بہت زیادہ غرور اور تکبر ہے، نوجوانوں کو گمراہ کرکے لاشیں گرانا چاہتا ہے۔
Comments are closed.