پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان بنی گالہ پہنچ گئے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان پشاور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنی گالہ پہنچے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج بنی گالہ میں طلب کیا ہے، جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر غور اور مشاورت ہوگی۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی آمد کے پیش نظر بنی گالہ میں خصوصی سیکیورٹی تعینات کردی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو قانون کے مطابق مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
خیال رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا تھا کہ قانون کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کو سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، عدالتی ضمانت ختم ہونے پر یہی سیکیورٹی عمران نیازی کو گرفتار کرلے گی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے عمران خان کی بنی گالہ واپسی سے متعلق کہا تھا کہ عمران نیازی کو اسلام آباد واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
Comments are closed.