منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

عمران خان بم پروف گاڑی میں انتخابی مہم چلائیں گے, حماد اظہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان بم پروف گاڑی میں انتخابی مہم چلائیں گے۔

لاہور میں حماد اظہر نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ عمران خان بدھ کو انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے کہا ہے کہ ہمارے اور عمران خان مطالبات میں فرق ہے، ہم اداروں کو غیر جانبدار رہنے کا کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بدھ کو زمان پارک سے داتا دربار تک نکالی جانے والی انتخابی ریلی کی قیادت کریں گے۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ عمران خان سیکیورٹی کے پیش نظر بم پروف گاڑی میں ریلی کی قیادت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پیشی پر کارکنوں کا جم غفیر تھا،رانا ثنا اللّٰہ آج رو رہے تھے کہ الیکشن نہ ہو۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عمران خان پر پیمرا کی پابندی غیر آئینی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.