راولپنڈی کے لیاقت باغ میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لیاقت باغ جلسے کی اجازت کو ضلعی انتظامیہ نے ضابطہ اخلاق سے مشروط کردیا، جس کے مطابق عمران خان بلٹ پروف کیبن سے تقریر کرنے کے پابند ہوں گے۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق عمران خان سمیت جلسے کے منتظمین، انتظامیہ اور پولیس سے تعاون کرنے کے پابند ہوں گے، عمران خان بلٹ پروف کیبن سے تقریر کرنے کے پابند ہوں گے، عمران خان کو اسٹیج تک سیکیورٹی حصار میں لایا اور واپس لے کر جایا جائے گا۔
انتظامیہ کے ضابطہ اخلاق کے مطابق جلسہ گاہ آنے اور واپسی پر عمران خان گاڑی کا سن روف نہیں کھولیں گے، کسی جماعت کے جھنڈے کو نہیں جلایا جائے گا۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں جلسے کے منتظمین کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، جلسے کے دوران اینٹی اسٹیٹ سلوگنز پر پابندی ہوگی، کسی بھی آئینی ادارے فوج اور عدلیہ کے خلاف تقریر کی اجازت نہیں ہوگی۔
Comments are closed.