وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان بار بار حاضر سروس افراد پر من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں، پرویز الہٰی کے دور میں عمران خان نے من گھڑت ثبوت بنانے کی بھی کوشش کی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان ایک کے بعد ایک موقف تبدیل کرتے ہیں، بغیر ثبوت کسی پر قتل کا الزام لگانا سنگین معاملہ ہے۔
پروگرام میں شریک سابق جج شوکت صدیقی نے کہا کہ سرخ دائرہ لگانے کی بات عمران خان نے خود کی تھی، جتنا بھی سنگین الزام ہو ثبوت نہ ہو تو عدالت میں بے معنی ہے۔
عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 90 دن میں الیکشن سیاسی معاملہ نہیں یہ آئینی بندش ہے، قاسم سوری کی رولنگ سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں۔
Comments are closed.