وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایک ہفتے میں 7 بیان بدلتے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان کی دھمکیاں مذاکرات پر اثرانداز نہیں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین ایک ہفتے میں 7 بار بیان بدل دیتے ہیں کہ اُن کی حکومت کس نے توڑی تھی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان جو مرضی کہتے رہیں ہم بجٹ پیش کریں گے، وزیراعظم کہہ چکے ہیں حکومت مدت پوری کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات اکتوبر میں ہوں گے، بجٹ میں کوشش کریں گے کہ خرچے کم کر کے عوام کو ریلیف دیں۔
خرم دستگیر نے یہ بھی کہا کہ بجٹ میں غریب ترین پاکستانیوں کو ریلیف دیا جائے گا، ہمیں جو سیاسی قیمت ادا کرنی تھی کردی اب بہتری کا وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی دباؤ کے تحت حکومتیں ختم نہیں کی جاتیں، عمران خان نے 2 صوبوں کی اسمبلیاں توڑ دیں، اس کا نتیجہ ان کے اپنے لیے بھی اچھا نہیں نکلا۔
Comments are closed.