مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے استفسار کیا ہے کہ عمران خان ایک وعدہ بتائیں جو انہوں نے پورا کیا ہو۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں امیر مقام نے کہا کہ حکومت چلانا عمران خان کی بس کی بات نہیں، وزیراعظم کی رخصتی یقینی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے عوام کے سامنے لائے جائیں، عمران خان چوروں کو بچانے کے لیے نئے نئے حربے اپنا رہے ہیں۔
ن لیگ خیبرپختونخوا کے صدر نے کہا کہ حکومتی اراکین کا یہ حال ہے کہ کہتے ہیں روزانہ فرشتے نرخ نامے بناتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے 2 ہزار لوگ میرے خلاف نکلے تو ملک چھوڑ دوں گا، وہ بیان کہاں گیا؟
امیر مقام نے یہ بھی کہا کہ عمران خان صحافیوں کی زبانوں پر بھی تالے لگانا چاہتے ہیں، ضرورت پڑی تو لانگ مارچ کرکے اس حکومت کو باہر کریں گے۔
Comments are closed.