بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان ایک مہرہ، جس کی رخصتی کا وقت آگیا، حافظ حمد اللہ

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمداللہ نے فواد چوہدری کے بیان پر ردِعمل دیا ہے۔

ایک بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ایک مہرہ ہے جس کی رخصتی کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں منتخب حکومت نہیں، ساڑھے 3 سال سے ملک پر مافیاز ملوث ہیں اور ان مافیاز کا سربراہ کپتان ہے۔

پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ سیاسی خانہ بدوشوں اور سیاسی لوٹوں کا ایک ہجوم ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس ہجوم میں سے کچھ بھاگ جائیں گے، کچھ لوٹے ہو جائیں گے اور کچھ پکڑے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.