وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان ایک فتنہ ہے، یہ عجیب تماشہ ہے، یہ ایک بیرنی سازش ہے۔
وزیر بلدیات نے کلفٹن بلاک 5 کراچی میں پیپلز میرین واک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ تقریب میں وزیر اطلاعات شرجیل میمن، مرتضیٰ وہاب اور دیگر بھی شریک تھے۔
اس موقع پر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بیرون ملک جاتے ہیں تو اس طرح کی سرگرمیاں دیکھتے ہیں۔ پاکستانیوں اور ٹورسٹ کےلیے خوبصورت مقام بنایا جائے گا۔
ملکی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان دوسروں پر الزامات عائد کرتا تھا۔
ناصر شاہ نے کہا لیکن جب اس طرح کے افراد کے مقاصد منظر عام پر آتے ہیں تو زیادہ ٹک نہیں پاتے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیپلز بس اور ایمبولینس سمیت پرائیویٹ گاڑیاں بھی جلا دیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ سازشیں پاکستان پر منفی اثرات مرتب کرنے کےلیے کی جا رہی ہیں۔
Comments are closed.