جمعرات 22؍رمضان المبارک 1444ھ13؍اپریل 2023ء

عمران خان ایک بِلا ڈیوٹی امپورٹڈ آئٹم ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان ایک امپورٹڈ آئٹم ہے جس پر ڈیوٹی بھی کوئی نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا میں سازش عمران خان کے خلاف نہیں ہوئی بلکہ خود عمران خان ان کا اسپانسرڈ ہے۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ لو کا نام لے کر جو بیانیہ بنایا گیا وہ اسموک اسکرین تھا۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے عدلیہ کا کردار اہم ہے، عدلیہ میں جو حالات ہیں، وہ آئین کےلیے خوش آئند نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ صورت حال اس طرف بڑھ رہی ہے جس میں پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایسے شخص کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کیا کریں جس نے وزیراعظم بننے کے لیے عدت میں نکاح کر لیا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ میں تو ان لوگوں کی عقل پر ماتم کرتا ہوں جنہوں نے اسے سلیکٹ کیا، عمران کے ہاتھوں ملک کو جو نقصان پہنچا اس میں یہ برابر کے شریک ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.