سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایماندار آدمی ہیں، اعتراف کرنا چاہتا ہوں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سماجی شعبے میں عمران خان نے جو کیا اسے تسلیم کرتا ہوں، سلیوٹ کرتا ہوں۔
تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے اپنی جیبیں اس لیے نہیں بھریں کہ ان کے ہاتھ دوسروں کی جیبوں میں ہیں۔
سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سوائے سیالکوٹ کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کہیں ضمنی الیکشن میں کامیابی نہیں ملی۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہوا، اس سے بھی زیادہ برا ہوگا۔
محمد زبیر کا کہنا تھا کہ منہگائی اوپر اور لوگوں کی آمدنی نیچے جارہی ہے جبکہ بھارت، بنگلادیش، سری لنکا میں پاکستان سے مہنگائی کم ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں مہنگائی سنگین معاملہ ہے، اس وقت پاکستان مہنگائی کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر ہے۔
اسی پروگرام میں شریک وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا تھا کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو کریڈٹ دیتا ہوں، وہ مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، ملک سے بھاگے نہیں ہیں۔
Comments are closed.