جمعہ13؍جمادی الثانی 1444ھ6؍جنوری 2023ء

عمران خان اگلے 15 دن کے اندر سندھ میں ڈیرہ جمانے والے ہیں، عمران اسماعیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان اگلے 15 دن کے اندر سندھ میں ڈیرہ جمانے والے ہیں۔ 

حیدرآباد میں تحریک انصاف کے مہنگائی مارچ کے موقع پر عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرداری نے پنجاب کے بہت چکر لگائے لیکن کچھ نہ بگاڑ سکے۔ آج 55 روپے کلو کا آٹا 155 کا ہوگیا۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ جدھر انتخاب ہو یہ وہاں سے راہ فرار اختیار کرتے ہیں۔ کوئی سیاسی طاقت نہیں جو تحریک انصاف کا مقابلہ کرے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم آج کل زرداری کی سواری کر رہی ہے۔ ایم کیو ایم لندن کو پاکستان میں فعال نہیں ہونے دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.