وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے ورکرز کو سڑکوں پر چھوڑ کر بنی گالا سونے چلے گئے، عمران خان کا لانگ مارچ بری طرح ناکام ہوا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات ناکام بنانے کے لیے یہ ڈرامہ رچایا، انہوں نے پولیس کی گاڑیوں پر حملے کیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کی، عمران خان نے کنٹینر پر کھڑے ہوکر اعلان کیا کہ کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ڈی چوک پہنچیں، جب یہ ڈی چوک کے قریب آئے تو ان کے پاس صرف چند لوگ رہ گئے تھے، وہاں سے انہیں بھاگنا پڑا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام نے بتادیا کہ وہ ترقی اور خوشحالی کی سیاست چاہتے ہیں، لشکر کشی، فساد اور فتنے کی سیاست مسترد ہو چکی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کا چھ دن کا الٹی میٹم ان کی ناکام سیاست کا ماتم تھا، عمران خان اب کبھی واپس نہیں آئیں گے۔
Comments are closed.