پیر11؍ربیع الثانی 1444ھ7؍نومبر2022ء

عمران خان اپنی درخواست کے مطابق ایف آئی آر کے خواہشمند

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اپنی تحریر کردہ درخواست کے مطابق ہی ایف آئی آر کےخواہشمند ہیں۔

وزیرآباد میں ہونے والے حملے کے معاملے پر ایف آئی آر درج کروانے کیلئے عمران خان سے تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مشاورت کی۔

وقاص افضل نے کہا کہ کل بارہ بجے تک ہماری ایف آئی آر نہیں کاٹیں گےتو ہم ادھر ہی ہیں، پنجاب حکومت کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا ہے کہ درخواست میں نامزد افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج ہونا چاہیے۔

مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ دوبارہ زمان پارک پہنچے، اس سے پہلے عمر سرفراز چیمہ دو گھنٹے قبل عمران خان سے ملاقات کرکے گئے تھے۔

واضح رہے کہ 3 نومبر کو لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں قاتلانہ حملے میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔

واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

فائرنگ کرنے والے شخص نوید کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا تھا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ اب تک درج نہیں ہوسکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.