وزیراعظم عمرا خان آج سہ پہر تین بجے پروگرام ’آپکا وزیراعظم آپکے ساتھ‘ میں عوام سے براہِ راست بات چیت کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ آج سہ پہر وزیراعظم عمران خان، پروگرام آپکا وزیراعظم آپکے ساتھ میں عوام کی براہ راست ٹیلی فون کالز وصول کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اور وہ عوام کے سوالات کے جواب دیں گے۔
گزشتہ روز قوم سے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک اسپیکر نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے مسترد کردی ہے ۔
انہوں نے کہا تھا کہ قوم نئے انتخابات کی تیاری کرے، ہم نے غیر ملکی ایجنڈے پر کروڑوں روپے سے ضمیر خرید کر حکومت بدلنے کی سازش اور غداری ناکام بنائی ہے، قوم نے گھبرانا نہیں ہے، مستقبل کا فیصلہ کرے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کسی بیرونی طاقت یا کرپٹ عناصر نے نہیں کرنا بلکہ یہ فیصلہ پاکستانی کی قوم نے کرنا ہے کہ وہ کسے منتخب کرتی ہے، جو لوگ اچکن سلوا کر بیٹھے ہوئے تھے انشاء اللہ ان کے کروڑوں روپے ضائع جائیں گے، پاکستان کیخلاف کوئی سازش انشاء اللہ کامیاب نہیں ہوگی‘ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ قوم سے کی جانے والی اتنی بڑی سازش ناکام ہوئی ہے۔
بعدازاں تحلیل شدہ اسمبلی کے ارکان اور اراکین سینیٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گذشتہ رات انہوں نے اپنے ارکان سے کہا تھا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔
اپوزیشن کو ابھی تک سمجھ نہیں آ رہی کہ ہوا کیا ہے، عدم اعتماد کا منصوبہ باہر سے بنا تھا اور یہ پاکستان کے سیاسی معاملات میں بیرونی مداخلت کی گئی، عدم اعتماد کی بنیاد بیرونی تھی۔
Comments are closed.