وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ہمارے درمیان بالکل گفتگو ہوسکتی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو سینیٹ کے اجلاس میں آکر تہذیب سے بات کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ایک قدم اٹھائیں، فل کورٹ بنائیں اور چار تین، تین دو کا مسئلہ نمٹائیں۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی قرارداد حکومت کو طاقت دیتی ہے، فل کورٹ کا فیصلہ ہر کوئی خوش دلی سے تسلیم کرے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جس آئین کا حوالہ دیا جاتا ہے اس کے مطابق اقتدار اعلیٰ اللّٰہ کے بعد عوام کے منتخب نمائندوں کے پاس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسد قیصر کی بات پر خوشی ہے، ان کا عمل گفتگو کے مطابق ہوگا تو بات آگے بڑھے گی۔
Comments are closed.