پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی صدر پرویز الہٰی کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت تحریک انصاف کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات تقریباً آدھے گھنٹے جاری رہی اس دوران پرویز الہٰی کے صاحبزادے چوہدری راسخ الہٰی بھی موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران پرویزالہٰی اور ان کے اہلِ خانہ سمیت پارٹی کارکنان اور ساتھیوں کے خلاف غیرقانونی انتقامی کارروائیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں کے درمیان آئین کی بالادستی، چیف جسٹس سمیت معزز عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی پر اتفاق ہوا۔
ملاقات کے دوران عمران خان کے اعلان کردہ جلسوں اور عوامی تحریک کےلیے تیاریوں پر بھی اتفاق ہوا۔
Comments are closed.