چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے سیلاب زدہ علاقے روجھان کا دورہ ملتوی کر دیا گیا۔
عمران خان اور پرویزالہٰی نے موسم خراب ہونے کی وجہ سے دورہ روجھان ملتوی کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورۂ روجھان کے لیے شمش آباد کے قریب انڈس ہائی وے پر ہیلی پیڈ بھی تیار کر لیا گیا تھا۔
اس دوران عمران خان نے پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے بھی ملاقات کرنی تھی۔
Comments are closed.