چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور مونس الہٰی کے درمیان زمان پارک میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق مونس الہٰی نے عمران خان سے لانگ مارچ سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی نے عمران خان سے وزیرآباد حملے کی جے آئی ٹی پر بھی مشاورت کی۔
ذرائع نے بتایا کہ مونس الہٰی نے عمران خان کو گجرات میں لانگ مارچ کے استقبال سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف صرف صاف شفاف انتخابات چاہتی ہے، حقیقی آزادی کی منزل اب زیادہ دور نہیں۔
مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے سب شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔
Comments are closed.