پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں خود شامل نہیں ہوں گا، انتخابات پر کوئی چیز واضح ہو تو اپنے نمائندے بھیج سکتا ہوں۔
سراج الحق نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں اعتماد کا شدید فقدان ہے، صرف پنجاب میں انتجابات ہوئے تو اسمبلیاں اکٹھی مدت پوری نہیں کر پائیں گی۔
ذرائع کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ حکومت کا خیال ہے کہ اس سے طاقت کا توازن متوازن نہیں رہے گا۔ 90 دن کی مدت میں پہلے ہی توسیع ہو چکی ہے۔
سراج الحق نے عمران خان کو تجویز دی کہ کچھ قدم آپ آگے بڑھائیں، دو قدم وزیراعظم بھی پیچھے ہٹیں تو بات آگے بڑھ سکتی ہے۔
Comments are closed.