بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان اور اسد عمر کیخلاف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کیس، سماعت ملتوی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اور  سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے خلاف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کر دی۔

ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

بیرسٹر علی ظفر کے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ علی ظفر آج سپریم کورٹ میں مصروف ہیں اس لیے پیش نہیں ہو سکتے۔

معاون وکیل نے استدعا کی کہ سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کی جائے۔

درخواست کے متن میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خطاب کو روکے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی مذکورہ کیس زیرِ سماعت ہے، اس کیس کی سماعت 22 اگست کو مقرر کی گئی ہے۔ 

الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی اور جلسے میں شرکت کرنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.