وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان امریکی کانگریس کی خاتون رکن سے بات کر کے اس کے ترلے منتیں کر رہا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے جیب سے جعلی خط لہرا کر دکھا رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ اس کے خلاف بیرونی سازش ہوئی، کدھر گئی سازش؟
وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹ بولنے کا ماسٹر ہے، لیکن اب اس کا جھوٹ چل نہیں رہا۔
قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پاکستان کے سفارتی تعلقات خراب کرنے کا حق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی امریکی رکن کانگریس کے ساتھ آڈیو لیکس قابل تشویش ہے، پی ٹی آئی چیئرمین امریکی رکن کانگریس سے مدد کا کہہ رہے ہیں۔
Comments are closed.