وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان اقتدار کی ہوس میں بہت بیتاب اور گر چکے ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ وہ اتنا بیتاب اور گر چکا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کو الیکشن اور سیاست سے نتھی کر رہا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اس ذمہ داری کو مقررہ وقت پر پورا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آئین اور ادارے کی بہترین روایات کو مدِ نظر رکھ کر فیصلہ کرے گی۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا ہے کہ اہم قومی فیصلے سیاسی مفادات سے مشروط نہیں ہوتے۔
واضح رہے کہ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نے امریکا مخالف بیانیہ اور اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیہ دونوں سے یو ٹرن لے کر سب کو حیران کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے ڈونلڈ ٹرمپ سے بڑے اچھے تعلقات تھے، میرا امریکا سے کوئی مسئلہ نہیں، باہمی احترام پر امریکا سے تعلقات چاہتا ہوں۔
عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف کا معاملہ نئی حکومت آنے تک مؤخر کردینا چا ہیے۔
Comments are closed.