سینیٹ میں عمران خان کے پاکستان مخالف بیان کی گونج ہے، قائد ایوان اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران کے بیان سے ملک میں بےچینی کی کیفیت ہے۔
پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا میں تقریر کرتے ہوئے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ پاکستان کی سالمیت کا معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقتدار جانے کے بعد عمران خان ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گفتگو کا جو انداز رکھا ہے، وہ ملکی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ عمران خان کے بیان کو غلط لیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا فوج انہیں جان سے بھی زیادہ پیاری ہے، معیشت مضبوط ہوگی تو فوج مضبوط ہوگی، قومی سلامتی مضبوط ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ تجارتی بحالی کے نام پر بھارت کے ساتھ پینگیں بڑھائی جارہی ہیں، اسرائیل کے ساتھ روابط بڑھائے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.